دونوں مقدس مقامات کرونا وائرس خدشات کے باعث روزانہ بعد از نماز عشاء بند جبکہ نماز فجر سے ایک گھنٹہ قبل کھول دیے جائیں گے
مکہ مکرمہ سعودی حکومت کا مسجد الحرام اور روضہ رسولﷺ کو روزانہ چند گھنٹوں کیلئے بند رکھنے کا اعلان، دونوں مقدس مقامات کرونا وائرس خدشات کے باعث روزانہ بعد از نماز عشاء بند جبکہ نماز فجر سے ایک گھنٹہ قبل کھول دیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس خدشات کے باعث مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں روضہ رسولﷺ کو روزانہ کی بنیاد پر چند گھنٹوں کیلئے بند کیا جائے گا
سعودی حکومت کے اعلامیہ کے مطابق دونوں مقدس مقامات روزانہ نماز عشاء کے ایک گھنٹے بعد بند کر دیے جائیں گے جبکہ نماز فجر سے ایک گھنٹہ قبل ان مقامات کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ مسلمانوں کے مقدس ترین شہر مکہ مکرمہ میں واقع مسجد الحرام کے مطاف کو 40 سال کے دوران پہلی مرتبہ طواف کیلئے بند کیا گیا ہے
بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس خدشات کے باعث مطاف کعبہ کو سٹیریلائزیشن کے عمل سے گزارا جا رہا ہے۔
اسی باعث مطاف کعبہ 40 سال کے دوران پہلی مرتبہ ویرانی کا منظر پیش کر رہا ہے
No comments:
Post a Comment